ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این جی ٹی بی پی ایل ٹورنامنٹ کا تیسرا ہفتہ ‘ عاقب حیدر کی شاندار سنچری؛ مرحبا اور قاسمجی کے درمیان میچ بے حد دلچسپ

این جی ٹی بی پی ایل ٹورنامنٹ کا تیسرا ہفتہ ‘ عاقب حیدر کی شاندار سنچری؛ مرحبا اور قاسمجی کے درمیان میچ بے حد دلچسپ

Mon, 13 Feb 2017 01:40:40    S.O. News Service

عجمان 12 فروری ( ایس او نیوز) این جی ٹی۔ بی پی ایل کے تیسرے ہفتہ کے میجس میں ابوظبی رائڈرس کے عاقب حید رنے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے یونیق اسٹراٹکر کے ایک گیند باز علی جوشیدی کے ایک اوور میں ۳۵ رن بناڈالے جس میں پانچ لگاتارچھکے شامل ہیں ۔

پہلا میچ رکن الدین برادرس ٹائٹنس اور میک ہوم چیلنجر کے بیچ کھیلا گیا جس میں میک ہوم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنائے جس میں سرفراز جوکاکو اور جرجس ایم جے نے بالترتیب 75 اور 46 رن بنائے ‘ رکن الدین برادرس ٹائٹنس کی طرف سے فوزان ارمار اور نواز مرزانی نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ رکن الدین برادرز کی پوری ٹیم 16.4 اووروں میں صرف 112 رن ہی بنا پائی ‘ صرف ذاکر رکن الدین نے 30 رن بنائے‘ عمران مصباح اور سرفراز مبارک نے تین تین وکٹ چٹکائے ‘ اس طرح میک ہوم چیلنجر نے یہ میچ 108 رنوں سے جیت لیا ۔ سرفراز جوکاکو کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔

دوسرا میچ یونیق اسٹرائکر اور ابو ظببی رائڈرس کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابوظبی رائڈرس نے ایک ہمالیائی اسکور 255 رن کھڑا کردیا، جس میں عاقب حیدر جو ایک کامیاب والی بال کھلاڑی ہے اور ان کو صرف ۲ پوائنٹس کے عوض میں ابوطبی رائڈرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا اپنے بلے سے چھکوں اور چوکو ں کی بارش کردی اور صرف50 گیندوں پر 121 رن بناڈالے۔ جس میں ۱۱ چھکے اورآٹھ چوکے شامل ہیں ان کی جارحانہ بلے بازی کے نتیجے میں ابوظبی رائیڈر نے255 رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

متعلقہ نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے یونیق اسٹرائکر کی پوری ٹیم 213 رن ہی بناپائی جس میں معتصم جاکٹی اورراسخ جوباپوکے بالتریب 65 اور 42 رن شامل ہیں ۔ اس طرح ابوظبی رائڈرس نے 42 رنوں سے شاندار جیت درج کرلی ۔ عاقب حیدر کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔

تیسرا میچ مرحبا چیمپس اور قاسمجی وارییرس کے درمیان کھیلا گیا جو بے حد دلچسپ اور نہایت ٹکر کا رہا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے قاسمجی وارییرس نے 158 رن بنائے جس میں ناگراج نائک کے 48 اور عبدالوحد ھیجب کے 38 رن شامل ہیں ۔ بلال حسن نے ۳ وکٹ حاصل کئے ۔ 159 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے مرحبا کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ جعفر صادق نے اچھی بیٹنگ کی اور 31 رن بنائے ‘ آخری اوروں میں میدان میں اترنے والے سید نورالمبین نے دو شاندار چھکے لگاتے ہوئے اسکور کو برابرکردیا، دونوں ٹیموں کے یکساں اسکور کو دیکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کے لئے سوپر اوورس کھلائے گئے۔ 

سوپر اوور میں مرحبا کے کھلاڑیوں نے صرف ۶ رن بنائے جس کو قاسمجی واریریس نے آسانی سے پار کرلیا اور میچ اپنے نام کرلیا ۔ ناگراج نائک کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس جمعہ کا چوتھا اور آخری میچ ڈی وی ایس اسمیشرس اور فور پا رٹنرس کے درمیان کھیلا گیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے ڈی وی ایس سمیشرس نے159 رن بنائے ۔ جس میں جندوب مٹا نے 43 رن بنائے عبدالمقیط کوچاپو اور فیروز شانو نے تین تین وکٹ حاصل کئے ۔ جس کا پیچھا کرتے ہوئے فور پارٹنرس نے یہ اسکو 15.2 اووروں میں ۴ وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔ عبدالباسط کوچاپو نے 50 رن اور فیروز شانو نے 31 رن بنائے ۔ یہ میچ فور پارٹنرس نے ۶ وکٹوں سے جیت لیا۔ فیروز شانو کی آل راؤنڈ پرفارمنس پراُنہیں مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ تیسرے ہفتے میں تقریبا تمام ٹیم کے زیادہ تر اسٹار کھلاڑیوں کا پرفارمنس زیادہ بہتر نہیں رہا ۔ 

دو لگار اور شاندار جیت درج کرنے والی ابوظبی رائڈرس اور فور پاٹنرس نے اگلے مرحلے میں داخلہ لے لیا ہے ۔ باقی چھ ٹیموں میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پہونچے گی اس کا انحصار اگلے ہفتے کے میچس پر ہوگا۔

اگلے جمعہ کو پہلا میچ صبح پونے آٹھ بجے ۴ پارٹنر چارجرس اور قاسمجی واریر 
دوسرا میچ سوا گیارہ بجے ڈی وی ایس سمیشر اورمرحبا چیمپس 
تیسرا میچ دوپہر ۴ بجے ابوظبی رائڈرس اور رکن الدین برادرس ٹائٹنس 
اور آخر میچ ساڑھے سات بجے یونیق اسٹرائکر اور میک ہوم چیلنجر کے مابین کھیلا جائیگا


Share: